الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ .
عورت کے بچائے ہوئے پانی سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1493
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ الْغَافِقِيِّ قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ:" اسْتُرْ عَلَيَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ"، فَقُلْتُ لَهُ: أَكُنْتَ جُنُبًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، وَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ أَكَلْتَ وَأَنْتَ جُنُبٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن مالک غافقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے لئے پردہ کر دو، تاکہ میں غسل کر لوں، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ جنبی تھے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اس کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے جنابت کی حالت میں کھا لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب میں وضو کر لوں، تو میں کھا لیتا ہوں اور پی لیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1493]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1493]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1493 in Urdu