🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15053
وَعَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَصْقَلَةَ قَالَ: لَمَّا حَضَرَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَخْرِجُونِي إِلَى الصَّحْرَاءِ ; لَعَلِّي أَتَفَكَّرُ أَنْظُرُ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ - يَعْنِي الْآيَاتِ - فَلَمَّا أُخْرِجَ بِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْتَسِبُ نَفْسِي عِنْدَكَ ; فَإِنَّهَا أَعَزُّ الْأَنْفُسِ عَلَيَّ، وَكَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لَهُ أَنَّهُ احْتَسَبَ نَفْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ رَقَبَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْحَسَنِ فِيمَا أَعْلَمُ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ أَنْسٍ فِيمَا قِيلَ.
رقبہ بن مصقلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا آخری وقت آیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے نکال کر صحراء کی طرف لے جاؤ تاکہ میں غور و فکر کروں اور آسمانوں میں موجود نشانیوں کا جائزہ لوں، جب انہیں لے جایا گیا تو انہوں نے یہ کہا: ”اے اللہ! میں اپنی ذات کے بارے میں تیری بارگاہ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں کیونکہ یہ میرے نزدیک سب سے زیادہ عزیز ذات ہے“ تو وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے کی وہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ذات (کی جدائی) پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ رقبہ نامی راوی نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، جو میرے علم کے مطابق ہے، ایک قول کے مطابق انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2692)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 15053 in Urdu