🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15054
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَأُخْرِجَ بِسَرِيرِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَأَرَادَ أَنْ يَدْفِنَهُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ أَنْ يَمْنَعَهُ بَنُو أُمَيَّةَ، فَلَمَّا انْتَهَوْا بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ قَامَتْ بَنُو أُمَيَّةَ، فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنْ مَنَعُونِي فَادْفِنُونِي مَعَ أُمِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
شرحبیل بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، انہوں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی چارپائی (یعنی میت کی چارپائی) کو باہر نکالا، ان کا یہ ارادہ تھا کہ ان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کروائیں، لیکن انہیں یہ بھی اندیشہ تھا کہ بنوامیہ انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے، جب وہ ان کی میت لے کے مسجد تک آئے، تو بنوامیہ کھڑے ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بتایا: میں نے ان صاحب کو (یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو) یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر لوگ منع کریں تو تم مجھے میری والدہ کے ساتھ دفن کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2697)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15054 in Urdu