الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 151
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ قَالَ:" أَرْبَعُ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ عَلَيَّ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ خَيْرٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الْإِجَابَةُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي فَارْضَ لَهُمْ مَا تَرْضَى لِنَفْسِكَ".
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے (حدیث قدسی میں) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں ہیں، جن میں سے ایک میرے لئے ہے (اے بندے!) ایک تمہارے لئے ہے، ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے، اور ایک تمہارے اور میرے (دوسرے) بندوں کے درمیان ہے، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے جو میرے ذمہ لازم ہے (یعنی جو تمہارے لیے ہے) وہ یہ ہے کہ تم جو بھی بھلائی کرو گے، میں تمہیں اُس کی جزا دوں گا جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے: کہ دعا تمہاری طرف سے ہو گی اور اُسے قبول کرنا میرے ذمہ ہو گا، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو تمہارے اور میرے دوسرے بندوں کے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم اُن کے لیے اسی چیز سے راضی رہو، جس چیز سے تم اپنے لیے راضی ہوتے ہو“۔
روایت کے یہ الفاظ امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ ہیں، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت میں حسن نامی راوی کی ”تدلیس“ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 151]
روایت کے یہ الفاظ امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ ہیں، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت میں حسن نامی راوی کی ”تدلیس“ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2749 أورده المؤلف فى كشف الاستار 19 أورده المؤلف فى المقصد العلي 22، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3297، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 164»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 151 in Urdu