🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. بَابُ مَنَاقِبِ دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15403
وَعَنِ ابْنِ أَبِي الْحُسَيْنٍ قَالَ: كَانَتْ دُرَّةُ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ عِنْدَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ، فَوَلَدَتْ لَهُ عُقْبَةَ، وَالْوَلِيدَ، وَأَبَا مُسْلِمٍ، ثُمَّ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، فَأَكْثَرَ النَّاسُ فِي أَبَوَيْهَا، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا وَلَدَ الْكُفَّارُ غَيْرِي؟! فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالَتْ: قَدْ آذَانِي أَهْلُ الْمَدِينَةِ فِي أَبَوَيَّ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّيْتِ الظُّهْرَ فَصَلِّي حَيْثُ أَرَى". فَصَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظَّهْرَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْهَا، فَأَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَلْكُمْ نَسَبٌ وَلَيْسَ لِي نَسَبٌ؟". فَوَثَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: أَغْضَبَ اللَّهَ مَنْ أَغْضَبَكَ، فَقَالَ:" هَذِهِ بِنْتُ عَمِّي، فَلَا يَقُلْ لَهَا أَحَدٌ إِلَّا خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ هُوَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوحسین بیان کرتے ہیں: سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب، حارث بن عبداللہ بن نوفل کی اہلیہ تھیں، انہوں نے ان صاحب کے بچوں عقبہ اور ولید اور ابومسلم کو جنم دیا پھر وہ خاتون مدینہ منورہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئیں، لوگوں نے ان کے ماں باپ کے بارے میں زیادہ باتیں کیں تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے علاوہ اور کوئی کافروں کی اولاد نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ اس خاتون نے بتایا کہ اہل مدینہ نے مجھے میرے ماں باپ کے حوالے سے اذیت پہنچائی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: جب میں ظہر کی نماز ادا کروں گا، تو تم نے ایسی جگہ نماز ادا کرنی ہے جہاں میں دیکھ سکوں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کر لی اور مڑ کر ان کی طرف دیکھا تو آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم لوگوں کا نسب ہے، اور میرا نسب نہیں ہے۔“ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اٹھے اور انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اس شخص پر غضب ناک ہو جس نے آپ کو غضبناک کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری چچازاد ہے، کوئی بھی شخص اسے بھلائی کے علاوہ کچھ نہ کہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابوحسین نامی راوی عبداللہ بن ابوحسین ہے، اور یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (257/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،


Majma al-Zawa'id Hadith 15403 in Urdu