🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. بَابُ مَنَاقِبِ دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15404
وَعَنْ دُرَّةَ ابْنَةِ أَبِي لَهَبٍ قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ائْتُونِي بِوَضُوءٍ". قَالَتْ: فَابْتَدَرْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ الْكُوزَ، فَبَدَرْتُهَا فَأَخَذْتُهُ أَنَا، فَتَوَضَّأَ فَرَفَعَ إِلَيَّ عَيْنَهُ أَوْ بَصَرَهُ قَالَ:" أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكِ".
قَالَتْ: فَأُتِيَ بِرَجُلٍ، فَقَالَ: مَا أَنَا فَعَلْتُهُ إِنَّمَا قِيلَ لِي.
قَالَتْ: وَكَانَ يَسْأَلُهُ عَلَى الْمِنْبَرِ: مَنْ خَيْرُ النَّاسِ؟ فَقَالَ:" أَفْقَهُمْ فِي دِينِ اللَّهِ، وَأَوْصَلُهُمْ لِرَحِمِهِ". وَذَكَرَ شَرِيكٌ شَيْئَيْنِ آخَرَيْنِ فَلَمْ أَحْفَظْهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده درّہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب بیان کرتی ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے آپ نے فرمایا: میرے پاس وضو کا پانی لے کے آؤ، سیدہ درہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں اور عائشہ برتن کی طرف لپکیں اور میں ان سے پہلے برتن تک پہنچ گئی، میں نے اسے لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے اپنی نگاہ اٹھا کے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: پھر ایک شخص کو لایا گیا تو اس نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، مجھے یہ بات کہی گئی تھی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر موجود رہنے کے دوران آپ سے سوال کیا تھا، لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو اللہ کے دین کی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو اور رشتے داری کے حقوق کا سب سے زیادہ خیال رکھتا ہو۔“ اس کے بعد شریک نامی راوی نے دو اور چیزیں بھی ذکر کی تھیں جو مجھے یاد نہیں رہی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15404]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (257/24) اخرجه احمد فى المسند 431/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15404 in Urdu