🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابٌ فِي دَمِ الْحَائِضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ .
حیض والی عورت کا خون کپڑے پر لگ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1554
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ. قَالَ:" فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ؟ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خولہ بنت یسار، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، اسی میں مجھے حیض آ جاتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم پاک ہو جاؤ، تو خون کی جگہ کو دھو لو اور پھر اُس کپڑے میں نماز ادا کر لو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر اس کا نشان ختم نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لیے پانی کفایت کر جائے گا، اور اُس کا نشان تمہیں نقصان نہیں دے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1554]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند ابي بريرة رضى الله عنه 8586 سنن ابي داؤد كتاب الطهارة باب المراة تغسل ثوبها الذى تلبسه فى حيضها 313 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب الصلاة بالنجاسة وموضع الصلاة من مسجد وغيره باب ذكر البيان ان الدم إذا بقى اثره فى الثوب بعد 3830، أخرجه مسند أحمد برقم: 8549»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1554 in Urdu