🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابٌ فِي دَمِ الْحَائِضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ .
حیض والی عورت کا خون کپڑے پر لگ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1555
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحِيضُ وَلَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ. قَالَ:" اغْسِلِيهِ وَصَلِّي فِيهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَتَعَاقَبُهُ أَثَرُ الدَّمِ. قَالَ:" لَا يَضُرُّكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے حیض آ جاتا ہے اور میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو دھو کر اُس میں نماز ادا کر لو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے بعد خون کا نشان باقی رہ جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1555]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1555 in Urdu