🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15599
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: مَا كُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ يَوْمَ مَاتَ وَهُوَ يُحِبُّ رَجُلًا فَيُدْخِلُهُ اللَّهُ النَّارَ.
قِيلَ: قَدْ كَانَ يَسْتَعْمِلُكَ، فَقَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، وَلَكِنَّهُ كَانَ يُحِبُّ رَجُلًا قَالُوا: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَزَادَ فِيهِ: قَالَ: ذَاكَ قَتِيلُكُمْ يَوْمَ صِفِّينَ قَالَ: [ قَدْ ] وَاللَّهِ قَتَلْنَاهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ نَحْوُهُ بِمَحَبَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمَّارٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا، تو اس وقت آپ جس شخص سے محبت رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم میں داخل نہیں کرے گا، اُن سے کہا: گیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ کو بھی عامل (یعنی لشکر کا امیر) مقرر کیا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص سے محبت رکھتے تھے، لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: عمار بن یاسر۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کسی شخص نے کہا: وہ تو جنگ صفین میں، آپ کے ہاتھوں مارے گئے تھے، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ہم نے ہی انہیں قتل کیا ہے۔“ اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی فضیلت سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث گزر چکی ہے، جس میں یہ بات مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتے تھے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (615)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15599 in Urdu