🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15607
عَنْ مَوْلَاةٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَتِ: اشْتَكَى عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ شَكْوَى ثَقُلَ مِنْهَا، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ وَنَحْنُ نَبْكِي حَوْلَهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكُمْ؟ أَتَحْسَبُونَ أَنِّي مُتُّ عَلَى فِرَاشِي؟ أَخْبَرَنِي حَبِيبِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَقْتُلُنِي الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، وَأَنَّ آخِرَ زَادِي مَذْقَةً مِنْ لَبَنٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي أَنِّي أُقْتَلُ بَيْنَ صِفِّينَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ،وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمَوْلَاةُ عَمَّارٍ لَمْ أَعْرِفْهَا،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی کنیز بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شدید بیمار ہو گئے، ان کی طبیعت اتنی خراب ہوئی کہ ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، جب انہیں ہوش آیا، تو ہم ان کے اردگرد بیٹھے ہوئے رو رہے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ کیا تم یہ گمان کر رہے تھے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا؟ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے، ایک باغی گروہ مجھے قتل کرے گا اور دنیا میں سب سے آخر میں، میں دودھ پیوں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے: مجھے دو صفوں کے درمیان قتل کیا جائے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی کنیز سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15607]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2688) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1614)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15607 in Urdu