🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15607
عَنْ مَوْلَاةٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَتِ: اشْتَكَى عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ شَكْوَى ثَقُلَ مِنْهَا، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ وَنَحْنُ نَبْكِي حَوْلَهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكُمْ؟ أَتَحْسَبُونَ أَنِّي مُتُّ عَلَى فِرَاشِي؟ أَخْبَرَنِي حَبِيبِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَقْتُلُنِي الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، وَأَنَّ آخِرَ زَادِي مَذْقَةً مِنْ لَبَنٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي أَنِّي أُقْتَلُ بَيْنَ صِفِّينَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ،وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمَوْلَاةُ عَمَّارٍ لَمْ أَعْرِفْهَا،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی کنیز بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شدید بیمار ہو گئے، ان کی طبیعت اتنی خراب ہوئی کہ ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، جب انہیں ہوش آیا، تو ہم ان کے اردگرد بیٹھے ہوئے رو رہے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ کیا تم یہ گمان کر رہے تھے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا؟ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے، ایک باغی گروہ مجھے قتل کرے گا اور دنیا میں سب سے آخر میں، میں دودھ پیوں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے: مجھے دو صفوں کے درمیان قتل کیا جائے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی کنیز سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15607]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2688) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1614)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15608
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ بِصِفِّينَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ وَهُوَ يُنَادِي: إِنِّي لَقِيتُ الْجَبَّارَ وَتَزَوَّجْتُ الْحُورَ الْعِينَ، الْيَوْمَ نَلْقَى الْأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ، عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ:" آخِرَ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: جنگ صفین میں، جس دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوئے، اُس دن میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہے تھے: ”میں جبار کی بارگاہ میں حاضر ہونے لگا ہوں اور میری شادی حورعین سے ہو جائے گی، اور آج میں اپنے محبوب افراد، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے گروہ سے مل جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ دنیا میں تمہارے استعمال کی آخری چیز وہ پتلا دودھ ہو گا، جس میں پانی ملا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15608]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2691)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15609
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: أَنَّهُ لَمَّا أُتِيَ بِاللَّبَنِ ضَحِكَ.
امام أحمد کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب اُن کے پاس دودھ لایا گیا، تو وہ ہنس پڑے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15609]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15610
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِعَمَّارٍ:تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضَرَارُ بْنُ صُرَدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (954)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4030، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15611
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ واسطی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15611]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4030)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4030، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15612
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ بْنِ عَمْرِو، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْعَرْدِ: أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، قُلْتُ: وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا الْيُسْرِ.
سیدنا ابوالیسر بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا زیاد بن عرد رضی اللہ عنہ ان دونوں کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ان دونوں حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجبول ہے اور زہری نامی راوی نے سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15612]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5296)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5296»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15613
وَعَنِ ابْنَةِ هِشَامِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ - وَكَانَتْ تُمَرِّضُ عَمَّارًا - قَالَتْ: جَاءَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَمَّارٍ يَعُودُهُ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنِيَّتَهُ بِأَيْدِينَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنَةُ هُشَامٍ وَالرَّاوِي عَنْهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن ولید بن مغیرہ کی صاحبزادی، جو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کر رہی تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے، جب وہ اُن کے پاس سے اُٹھ کر گئے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! ان کی موت ہمارے ہاتھوں نہ ہو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ہشام کی صاحبزادی اور اس خاتون سے نقل کرنے والے راوی، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں، اور ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15613]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7364) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (396/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15614
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا نَنْقُلُ اللَّبِنَ لِلْمَسْجِدِ لَبِنَةً لَبِنَةً، وَكَانَ عَمَّارٌ يَنْقُلُ لِبِنَتَيْنِ لِبِنَتَيْنِ، فَيَنْفُضُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كَتِفِهِ التُّرَابَ وَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ! تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد نبوی کی تعمیر کرتے ہوئے ایک ایک اینٹ منتقل کر رہے تھے، جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں منتقل کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے کندھے سے مٹی جھاڑتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے ابن سمیہ! تمہارا ستیاناس ہو، ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15614]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 436، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2915، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10628، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8546»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15615
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَيْضًا قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ، فَجَعَلْنَا نَنْقُلُ لَبِنَةً لَبِنَةً، وَكَانَ عَمَّارٌ يَنْقُلُ لِبِنَتَيْنِ لِبِنَتَيْنِ قَالَ: فَحَدَّثَنِي أَصْحَابِي وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا ابْنَ سُمَيَّةَ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مسجد کی تعمیر کا حکم دیا، تو ہم نے ایک ایک اینٹ منتقل کرنا شروع کی، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں منتقل کر رہے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: تو میرے ساتھیوں نے مجھے یہ بات بتائی، یہ بات میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی، ساتھیوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے ابن سمیہ! ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15615]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2678)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 436، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2915، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15616
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْنِي الْمَسْجِدَ، فَإِذَا نَقَلَ النَّاسُ حَجَرًا نَقَلَ عَمَّارٌ حَجَرَيْنِ، فَإِذَا نَقَلُوا لَبِنَةً نَقَلَ لِبِنْتَيْنِ. قَالَ: فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تعمیر کروا رہے تھے، دوسرے لوگ ایک ایک پتھر اٹھا کے لاتے تھے، جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو پتھر اٹھا کر لا رہے تھے، لوگ ایک ایک اینٹ منتقل کرتے تھے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں منتقل کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15616]
تخریج الحدیث: «اخرجه ا بو يعلى فى المسند (6524)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں