🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15613
وَعَنِ ابْنَةِ هِشَامِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ - وَكَانَتْ تُمَرِّضُ عَمَّارًا - قَالَتْ: جَاءَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَمَّارٍ يَعُودُهُ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنِيَّتَهُ بِأَيْدِينَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنَةُ هُشَامٍ وَالرَّاوِي عَنْهَا لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن ولید بن مغیرہ کی صاحبزادی، جو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کر رہی تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے، جب وہ اُن کے پاس سے اُٹھ کر گئے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! ان کی موت ہمارے ہاتھوں نہ ہو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ہشام کی صاحبزادی اور اس خاتون سے نقل کرنے والے راوی، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں، اور ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15613]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7364) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (396/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15613 in Urdu