🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15627
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كُنْتُ بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ الْقُرَشِيِّ، فِي مَنْزِلِ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ قَاتِلَ عَمَّارٍ بِالْبَابِ أَفَتَأْذُنُونَ لَهُ فَيَدْخُلَ؟ فَكَرِهَ بَعْضُ [ الْقَوْمِ ] ، وَقَالَ بَعْضٌ: أَدْخِلُوهُ، [ فَدَخَلَ ] ، فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ لَهُ فَقَالَ: لَقَدْ أَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَنْفَعُ أَهْلِي فَأَرُدُّ عَلَيْهِمُ الْغَنَمَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَبَا الْغَادِيَةِ، كَيْفَ كَانَ أَمْرُ عَمَّارٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ عَمَّارًا مِنْ خِيَارِنَا حَتَّى سَمِعْتُهُ يَوْمًا فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ يَقَعُ فِي عُثْمَانَ، فَلَوْ خَلُصْتُ إِلَيْهِ لَوَطِئْتُهُ بِرِجْلِي، فَمَا صَلَّيْتُ بَعْدَ ذَلِكَ صَلَاةً إِلَّا قُلْتُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِي عَمَّارًا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ صِفِّينَ اسْتَقْبَلَنِي رَجُلٌ يَسُوقُ الْكَتِيبَةَ، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَهُوَ ضَرْبَتَيْنِ، فَبَدَرْتُهُ فَضَرَبْتُهُ فَكَبَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ قَتَلْتُهُ..
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: میں ”واسط القصب“ میں عنبسہ بن سعید کے گھر میں عبدالاعلیٰ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: دروازے پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قاتل موجود ہے، کیا تم لوگ اسے یہ اجازت دیتے ہو کہ وہ اندر آ جائے؟ بعض لوگوں نے اس چیز کو ناپسند کیا اور بعض نے یہ کہا: اسے اندر آنے دو! وہ اندر آیا، وہ ایک ایسا شخص تھا، جس کے جسم پر کپڑوں کے ٹکڑے تھے، اس نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، میں اس وقت اپنے اہل خانہ کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالغادیہ! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا معاملہ کیسا تھا؟ اس نے جواب دیا: ہم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو اپنے بہترین افراد میں سے ایک شمار کرتے تھے، یہاں تک کہ ایک دن میں نے انہیں مسجد قباء میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے ہوئے سنا، اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں انہیں اپنے اس پاؤں کے ذریعے روند دیتا، اس کے بعد میں ہر نماز کے بعد یہ دعا کیا کرتا تھا: اے اللہ! عمار سے میرا سامنا کروا دینا، یہاں تک کہ جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو ایک شخص میرے سامنے آیا، جو ایک فوجی دستے کی کمان کر رہا تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے پر دو ضربیں لگائیں، پھر میں نے لپک کر اس پر وار کیا اور اسے قتل کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15627 in Urdu