الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ فَضْلِ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15660
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ حَاطِبَ بْنَ أَبِي بَلْتَعَةَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ يَذْكُرُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ غَزْوَهُمْ، فَدُلَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمَرْأَةِ الَّتِي مَعَهَا الْكِتَابُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَأَخَذَ كِتَابَهَا مِنْ رَأْسِهَا. فَقَالَ:" يَا حَاطِبُ، أَفَعَلْتَ؟". قَالَ: نَعَمْ، أَمَا إِنِّي لَمْ أَفْعَلْهُ غِشًّا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نِفَاقًا، قَدْ عَلِمْتُ: أَنَّ اللَّهَ مُظْهِرُ رَسُولِهِ وَمُتِمُّ لَهُ أَمْرَهُ، غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ بَيْنَ ظَهْرَانِيهِمْ وَكَانَتْ وَالِدَتِي مَعَهُمْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَّخِذَهَا عِنْدَهُمْ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَ هَذَا؟ فَقَالَ:" تَقْتُلُ رَجُلًا مَنْ أَهْلِ بَدْرٍ؟ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ أَتَمُّ مِنْهُ، وَقَالَ فِيهِ: غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ عَزِيزًا بَيْنَ ظَهْرَانِيهِمْ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کی طرف خط لکھا، جس میں یہ بات ذکر کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں رہنمائی کی، جس کے پاس وہ مکتوب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کی طرف لوگوں کو بھیجا اور اس عورت کے سر میں سے وہ مکتوب حاصل کر لیا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے حاطب! کیا تم نے ایسا کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کسی کھوٹ کی وجہ سے، یا کسی منافقت کی وجہ سے ایسا نہیں کیا ہے، مجھے یہ پتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو غلبہ عطا کر دینا ہے، اور ان کے معاملے کو مکمل کر دینا ہے، اصل بات یہ ہے کہ میں ان لوگوں کے درمیان رہا ہوں، اور میری والدہ ان کے ساتھ ابھی بھی رہ رہی ہیں، تم میں یہ چاہ رہا تھا کہ اس حوالے سے اپنی والدہ کی خاطر اُن پر کوئی احسان کر دوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: کیا میں اس کی گردن اڑا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو قتل کرو گے؟ تمہیں کیا پتا؟ ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا ہو اور یہ فرما دیا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو!“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر اسے نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں اُن کے درمیان نمایاں حیثیت رکھتا تھا (یا میں اُن کے درمیان اجنبی تھا)۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15660]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر اسے نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں اُن کے درمیان نمایاں حیثیت رکھتا تھا (یا میں اُن کے درمیان اجنبی تھا)۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15660]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2265) اخرجه احمد فى المسند (349/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14360، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6824»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15660 in Urdu