الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ فَضْلِ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15661
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ كَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابِ؟". قَالَ: نَعَمْ، أَمَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَغَيَّرَ الْإِيمَانُ مِنْ قَلْبِي، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَّا وَلَهُ جَذَمٌ وَأَهْلُ بَيْتٍ يَمْنَعُونَ لَهُ أَهْلَهُ، وَكَتَبْتُ كِتَابًا رَجَوْتُ أَنْ يَمْنَعَ اللَّهُ بِذَلِكَ أَهْلِيَ، فَقَالَ عُمَرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: ائْذَنْ لِي فِيهِ قَالَ:" أَوَ كُنْتَ قَاتِلَهُ؟". قَالَ: نَعَمْ: أَنْ أَذِنْتَ لِي قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ قَدِ اطَّلَعَ اللَّهُ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تم نے یہ مکتوب لکھا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میرے دل سے ایمان متغیر نہیں ہوا ہے، اصل بات یہ ہے کہ یہاں قریش سے تعلق رکھنے والا جو بھی فرد موجود ہے، اس کے تعلق دار اور خاندان کے افراد مکہ میں موجود ہیں، جو اس کے گھر کے افراد کی دیکھ بھال کریں گے، میں نے یہ مکتوب اس اُمید میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے میرے گھر والوں کی حفاظت کرے گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے اس کے بارے میں اجازت دیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے قتل کر دو گے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! اگر آپ مجھے اجازت دے دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کیا معلوم؟ ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا ہو اور یہ فرمایا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15661]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15661]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5522) اخرجه احمد فى المسند (5878)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5844»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15661 in Urdu