الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 1569
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ بِنْتُ الْحَارِثِ بِأُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ الْعَبَّاسِ، فَوَضَعَتْهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَالَتْ، فَاخْتَلَجَتْهَا أُمُّ الْفَضْلِ، ثُمَّ لَكَمَتْ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ اخْتَلَجَتْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِنِي قَدَحًا مِنْ مَاءٍ" فَصَبَّهُ عَلَى مَبَالِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اسْكُبُوا الْمَاءَ فِي سَبِيلِ الْبَوْلِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا (جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں) وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو لے کر آئیں، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا لیا، اُس بچی نے پیشاب کر دیا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے جھپٹ کر اٹھا لیا، اور بچی کے دونوں کندھوں کے درمیان مارا، پھر اسے (دوبارہ) جھپٹ کر اٹھا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مجھے پانی کا پیالہ دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی اس پیشاب پر بہا دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پیشاب کی جگہ پر پانی بہا دیا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد، ابوزرعہ ابوحاتم، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1569]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1569 in Urdu