الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 1568
عَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى صَدْرِهِ أَوْ بَطْنِهِ الْحَسَنُ أَوِ الْحُسَيْنُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَبَالَ، فَرَأَيْتُ بَوْلَهُ أَسَارِيعَ، فَقُمْنَا إِلَيْهِ فَقَالَ:" دَعُوا ابْنِي، لَا تُفْزِعُوهُ حَتَّى يَقْضِيَ بَوْلَهُ" ثُمَّ أَتْبَعَهُ الْمَاءَ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ بَيْتَ تَمْرِ الصَّدَقَةِ وَمَعَهُ الْغُلَامُ، فَأَخَذَ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَاسْتَخْرَجَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ کے سینے پر (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا حسین رضی اللہ عنہ موجود تھے، انہوں نے پیشاب کر دیا، میں نے ان کے پیشاب کی لکیریں دیکھیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: میرے بیٹے کو رہنے دو! اسے پریشان نہ کرو، جب تک یہ پیشاب مکمل نہیں کر لیتا، پھر آپ نے اُس پر پانی ڈال دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور اس گھر میں داخل ہوئے، جس میں صدقہ کی کھجوریں موجود تھیں، آپ کے ساتھ وہ بچہ بھی تھا، اُس نے ایک کھجور پکڑی اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ باہر نکال دی اور ارشاد فرمایا: صدقہ، ہمارے لیے حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1568]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1568]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1569
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ بِنْتُ الْحَارِثِ بِأُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ الْعَبَّاسِ، فَوَضَعَتْهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَالَتْ، فَاخْتَلَجَتْهَا أُمُّ الْفَضْلِ، ثُمَّ لَكَمَتْ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ اخْتَلَجَتْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِنِي قَدَحًا مِنْ مَاءٍ" فَصَبَّهُ عَلَى مَبَالِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اسْكُبُوا الْمَاءَ فِي سَبِيلِ الْبَوْلِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا (جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں) وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو لے کر آئیں، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا لیا، اُس بچی نے پیشاب کر دیا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے جھپٹ کر اٹھا لیا، اور بچی کے دونوں کندھوں کے درمیان مارا، پھر اسے (دوبارہ) جھپٹ کر اٹھا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مجھے پانی کا پیالہ دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی اس پیشاب پر بہا دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پیشاب کی جگہ پر پانی بہا دیا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد، ابوزرعہ ابوحاتم، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1569]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1570
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاقِدٌ فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ عَلَى قَفَاهُ إِذْ جَاءَ الْحَسَنُ يَدْرُجُ، حَتَّى قَعَدَ عَلَى صَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَالَ عَلَى صَدْرِهِ، فَجِئْتُ أُمِيطُهُ عَنْهُ فَانْتَبَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا أَنَسُ، دَعِ ابْنِي وَثَمَرَةَ فُؤَادِي ; فَإِنَّهُ مَنْ آذَى هَذَا فَقَدَ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ"، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى الْبَوْلِ صِبًا، فَقَالَ:" يُصَبُّ عَلَى بَوْلِ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی گھر میں سوئے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر بیٹھ گئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر پیشاب کر دیا، میں انہیں ہٹانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، آپ نے فرمایا: اے انس! تمہارا ستیاناس ہو، میرے بیٹے کو اور میری جان کے ٹکڑے کو چھوڑ دو! کیونکہ جو شخص اس کو اذیت پہنچائے گا، وہ مجھے اذیت پہنچائے گا، اور جو مجھے اذیت پہنچائے گا، وہ اللہ تعالیٰ کو اذیت پہنچائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور وہ پیشاب پر بہا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بچے کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا، اور بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2627، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 496»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1571
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِالْحُسَيْنِ، فَجَعَلَ يُقَبِّلُهُ [ وَهُوَ فِي حِجْرِهِ ] فَبَالَ، فَذَهَبُوا لِيَتَنَاوَلُوهُ فَقَالَ:" ذَرُوهُ" فَتَرَكَهُ حَتَّى فَرَغَ مِنْ بَوْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، تو آپ نے انہیں بوسہ دینا شروع کیا، انہوں نے آپ کی گود میں پیشاب کر دیا، لوگوں نے انہیں الگ کرنا چاہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! آپ نے انہیں رہنے دیا یہاں تک کہ وہ پیشاب سے فارغ ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1571]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1571]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7699، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 602»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1572
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ نَائِمًا عِنْدَهَا وَحُسَيْنٌ يَحْبُو فِي الْبَيْتِ، فَغَفَلَتْ عَنْهُ، فَحَبَا حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَعِدَ عَلَى بَطْنِهِ، ثُمَّ وَضَعَ ذَكَرَهُ فِي سُرَّتِهِ فَبَالَ. قَالَتْ: فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَحَطَطْتُهُ عَنْ بَطْنِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعِي ابْنِي" فَلَمَّا قَضَى بِوَلَهُ أَخَذَ كُوزًا مِنْ مَاءٍ فَصَبَّهُ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ يُصَبُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ مِنَ الْجَارِيَةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیده زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں سوئے ہوئے تھے، اور حسین گھر میں گھٹنوں کے بل چل رہے تھے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی ان سے توجہ ہٹی، تو وہ گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے پیٹ پر چڑھ گئے، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناف پر اپنی شرمگاہ رکھی اور پیشاب کر دیا، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، میں اٹھ کر حسین کی طرف بڑھی اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹانا چاہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بیٹے کو رہنے دو! جب انہوں نے پیشاب کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا برتن لے کر اُس پر بہا دیا، اور ارشاد فرمایا: بچے کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا، اور بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1572]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1572]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1573
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْهِ، فَنَضَحَهُ، وَأُتِيَ بِجَارِيَةٍ، فَبَالَتْ عَلَيْهِ فَغَسَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچے کو لایا گیا، اُس نے آپ پر پیشاب کر دیا، تو آپ نے اس پیشاب پر پانی چھڑک دیا، اگر کسی بچی کو لایا جاتا، اور وہ آپ پر پیشاب کر دیتی، تو آپ اُسے دھو لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1573]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 828»
الحكم على الحديث:
إسناده اس
حدیث نمبر: 1574
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنِ بَالَ عَلَى بَطْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزْرِمُوا ابْنِي - أَوْ لَا تَسْتَعْجِلُوهُ -" فَتَرَكَهُ حَتَّى قَضَى بَوْلَهُ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لِأَنَّ فِي طَرِيقِهِ وِجَادَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لِأَنَّ فِي طَرِيقِهِ وِجَادَةً.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے (جب وہ بچے تھے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر پیشاب کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بیٹے کو پریشان نہ کرو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس سے جلدی نہ کرواؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رہنے دیا، یہاں تک کہ انہوں نے پیشاب کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر اُس پر بہا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگر اللہ نے چاہا، کیونکہ اس کی سند میں ”وجادہ“ پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1574]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگر اللہ نے چاہا، کیونکہ اس کی سند میں ”وجادہ“ پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6193»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1575
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ الْغُلَامُ لَمْ يَطْعَمِ الطَّعَامَ صُبَّ عَلَى بَوْلِهِ، وَإِذَا كَانَتِ الْجَارِيَةُ غَسَلَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بچہ ایسا ہو کہ وہ کچھ کھاتا نہ ہو، تو اُس کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا اور اگر بچی ہو، تو اُس (کے پیشاب کو) کو دھو لیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1575]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 379»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف