🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1571
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِالْحُسَيْنِ، فَجَعَلَ يُقَبِّلُهُ [ وَهُوَ فِي حِجْرِهِ ] فَبَالَ، فَذَهَبُوا لِيَتَنَاوَلُوهُ فَقَالَ:" ذَرُوهُ" فَتَرَكَهُ حَتَّى فَرَغَ مِنْ بَوْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، تو آپ نے انہیں بوسہ دینا شروع کیا، انہوں نے آپ کی گود میں پیشاب کر دیا، لوگوں نے انہیں الگ کرنا چاہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! آپ نے انہیں رہنے دیا یہاں تک کہ وہ پیشاب سے فارغ ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1571]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7699، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1571 in Urdu