🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15717
عَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَى آخِرِهَا قَالَ جِبْرِيلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَبَّكَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَهَا أُبَيًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَيٍّ:": إِنَّ جِبْرِيلَ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ هَذِهِ السُّورَةَ". قَالَ: إِنِّي قَدْ ذُكِرْتُ ثَمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَبَكَى أُبَيٌّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سورت ”لم یکن الذین کفروا من اہل الکتاب“ آخر تک نازل ہوئی، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: یا رسول الله! آپ کا پروردگار آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ اسے سیدنا ابی کے سامنے پڑھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں تمہارے سامنے یہ سورت پڑھوں، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا وہاں میرا ذکر ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15717]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (489/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15571»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15717 in Urdu