الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15718
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، إِنِّي أُمِرْتُ: أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ". فَقَالَ: بِاللَّهِ آمَنْتُ، وَعَلَى يَدَيْكَ أَسْلَمْتُ، وَمِنْكَ تَعَلَّمْتُ قَالَ: فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوْلَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَذُكِرْتُ هُنَاكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ بِاسْمِكَ وَنَسَبِكَ فِي الْمَلَأِ الْأَعْلَى". قَالَ: فَاقْرَأْ إِذًا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوالمنذر! مجھے یہ حکم دیا گیا ہے، میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں، انہوں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور میں نے آپ سے علم حاصل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرا ذکر وہاں ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تمہارے نام اور تمہارے نسب کے ہمراہ ملاء اعلیٰ میں ہوا ہے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ تلاوت کیجئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (447)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 539، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 447»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15718 in Urdu