🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15782
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أَكُونَ هَلَكْتُ قَالَ:" لِمَ؟" قُلْتُ: نَهَى اللَّهُ الْمَرْءَ أَنْ يُحْمَدَ بِمَا لَمْ يَفْعَلْ، وَأَجِدُنِي أُحِبُّ الْحَمْدَ. وَنَهَى اللَّهُ عَنِ الْخُيَلَاءِ، وَأَجِدُنِي أُحِبُ الْجَمَالَ. وَنَهَى أَنْ نَرْفَعَ أَصْوَاتَنَا فَوْقَ صَوْتِكَ، وَأَنَا امْرُؤٌ جَهِيرُ الصَّوْتِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَرْضَى أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا، وَتُقْتَلَ شَهِيدًا، وَتَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟". قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَاشَ حَمِيدًا، وَقُتِلَ شَهِيدًا يَوْمَ مُسَيْلِمَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ مُطَوَّلًا هَكَذَا وَمُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْمُخْتَصَرِ ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ الْمُطَوَّلِ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الْحَضْرَمِيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي تَرْجَمَةِ أَبِيهِ فِي الثِّقَاتِ هُوَ وَأَخُوهُ عُبَيْدُ اللَّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَيَعْتَضِدُ بِثِقَةِ رِجَالِ الْمُخْتَصَرِ، وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنْ ثَابِتًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِسْنَادُهُ مُتَّصِلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ تَابِعِيٌّ سَمِعَ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں ہلاکت کا شکار ہو جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ نے آدمی کو اس بات سے منع کیا ہے کہ اس نے جو کام نہ کیا، ہو اُس کے حوالے سے وہ تعریف کا طلب گار ہو، اور مجھے اپنے اندر یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ میں تعریف کو پسند کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ نے تکبر سے منع کیا ہے اور مجھے اپنے اندر یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ میں خوبصورت چیزوں کو پسند کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم آپ کی آواز سے اپنی آواز بلند کریں، اور میں ایک ایسا فرد ہوں جس کی آواز بلند ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ تم قابل تعریف زندگی بسر کرو اور شہید ہونے کے طور پر مر جاؤ، اور جنت میں داخل ہو جاؤ، انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے قابل تعریف زندگی بسر کی، اور مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ کے موقع پر شہید ہونے کے طور پر قتل ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اسی طرح طویل اور مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، مختصر روایت کے رجال ثقہ ہیں اور طویل روایت میں امام طبرانی کے استاد أحمد بن محمد بن یحیی بن حمزہ خزرمی ہیں اور وہ ضعیف ہیں، ابن حبان نے کتاب الثقات میں ان کے والد کے حالات میں انہیں ضعیف قرار دیا ہے، وہ ہیں اور ان کے بھائی عبیداللہ ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور مختصر کے رجال اس کے ثقہ ہونے کو مضبوط کر دیتے ہیں، انہوں نے
یہ روایت اسماعیل بن ثابت کے حوالے سے نقل کی ہے کہ سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ!۔۔۔۔۔۔ اس روایت کی سند متصل ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور تابعی ہیں، اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ) سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15782]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (42) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1311 و 1310)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5084، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1314، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2264»

الحكم على الحديث:
إسناد المطول ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15782 in Urdu