🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15783
وَعَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ قَعَدَ ثَابِتٌ فِي الطَّرِيقِ يَبْكِي، فَمَرَّ بِهِ عَاصِمُ بْنُ عَدِيٍّ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ يَا ثَابِتُ؟ قَالَ: أَنَا رَفِيعُ الصَّوْتِ، وَأَنَا أَخَافُ أَنْ تَكُونَ هَذِهِ الْآيَةُ نَزَلَتْ فِيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بُنَيَّ، أَمَا تَرْضَى أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا، وَتُقْتَلَ شَهِيدًا، وَتَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟" قَالَ: رَضِيَتُ بِبُشْرَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، لَا أَرْفَعُ صَوْتِي أَبَدًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَنَزَلَتْ: إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ. الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ، فَالظَّاهِرُ أَنَّهُ صَحَابِيٌّ، وَلَكِنَّ زَيْدَ بْنَ الْحُبَابِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تم لوگ اپنی آوازوں کو، نبی کی آواز سے بلند نہ کرو۔“ تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ راستے میں بیٹھ گئے اور رونے لگے، عاصم بن عدی ان کے پاس سے گزرے، انہوں نے فرمایا: اے ثابت! اتم کیوں رو رہے ہو؟ ثابت نے جواب دیا: میری آواز بلند ہے اور مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ تم قابل تعریف زندگی بسر کرو گے، شہید ہونے کے طور پر مرو گے اور جنت میں داخل ہو گے، تو انہوں نے عرض کی: میں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ملنے والی اس خوشخبری سے راضی ہوں، اب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی آواز کبھی بلند نہیں کروں گا، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک وہ لوگ جو اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے میں واقف نہیں ہوں، لیکن انہوں نے یہ کہا: ہے: میرے والد سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، تو اس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ بھی صحابی ہیں، لیکن ایک مسئلہ یہ بھی ہے، زید بن حباب نامی راوی نے صحابہ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15783]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1316)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15783 in Urdu