الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15939
وَعَنْ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي حَتَّى صَعِدَ أُحُدًا، وَأَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ:" وَيْحَ أُمِّهَا قَرْيَةٌ! يَدَعُهَا أَهْلُهَا أَعْمَرَ مَا تَكُونُ يَأْتِيهَا الدَّجَّالُ فَيَجِدُ عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْ أَنِقَابِهَا مَلَكًا مُصْلِتًا. ثُمَّ انْحَدَرَ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بَرَجُلٍ قَائِمٍ يُصَلِّي وَيَقْرَأُ، فَقَالَ:" تُرَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ؟، إِنَّهُ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أُبَشِّرُهُ؟ قَالَ:" احْذَرْ لَا تُسْمِعْهُ فَتُهْلِكَهُ". ثُمَّ انْحَدَرَ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَوَجَدْنَا بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيَّ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، وَكَانَ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلٌ يُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَكَانَ بُرَيْدَةُ صَاحِبَ مُزَاحَاتٍ، فَقَالَ: يَا مِحْجَنُ، أَلَا تُصَلِّي كَمَا يُصَلِّي سَكِيَّةَ؟! فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، وَرَجَعَ، فَلَمَّا أَتَى بَيْتَهُ قَالَ:" خَيْرُ دِينِنَا أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ، خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَجَاءِ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ آپ اُحد پہاڑ پر چڑھ گئے پھر آپ نے مدینہ منورہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: اس کی ماں کی بربادی ہے، یہ ایک بستی ہے، جس کے رہنے والے اسے چھوڑ جائیں گے، جبکہ یہ آباد ہو چکی ہو گی، دجال اس کے پاس آئے گا، تو وہ اس کے ہر راستے پر فرشتے کو تلوار سونتے ہوئے پائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے اُترے آپ مسجد میں آ گئے، وہاں ایک شخص کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا اور تلاوت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبداللہ بن قیس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ یہ ایک نیک بردبار شخص ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں خوشخبری نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے بچو کہ تم اسے یہ بات سنا کر اسے ہلاکت کا شکار کر دو۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ چلے گئے، یہاں تک کہ ہم لوگ مسجد میں آ گئے، ہم نے سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو مسجد کے دروازے پر پایا، مسجد میں ایک شخص تھا، جو طویل نماز ادا کر رہا تھا، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کے مزاج میں مزاح کا عنصر تھا، انہوں نے فرمایا: اے محجن! کیا تم اس طرح نماز نہیں ادا کرو گے جس طرح سکیہ نماز ادا کر رہا ہے؟ تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور واپس چلے گئے، جب وہ اپنے گھر آئے تو انہوں نے کہا: ہمارے دین میں سب سے بہتر وہ ہے جو زیادہ آسان ہو، تمہارے دین میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جو زیادہ آسان ہو، تمہارے دین میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جو زیادہ آسان ہو، تمہارے دین میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جو زیادہ آسان ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف رجاء بن ابورجاء کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15939]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف رجاء بن ابورجاء کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/20) اخرجه احمد فى المسند (338/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15939 in Urdu