الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15938
وَعَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَرَجَ بُرَيْدَةُ عِشَاءً فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَدْخَلَهُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا صَوْتُ رَجُلٍ يَقْرَأُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُرَاهُ يُرَائِي؟". فَأُسْكِتَ بُرَيْدَةُ فَإِذَا بِرَجُلٍ يَدْعُو فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالذَّي نَفْسِي بِيَدِهِ" أَوْ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَقَدْ سَأَلَ اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ". قَالَ: فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْقَابِلَةِ خَرَجَ بُرَيْدَةُ عِشَاءً وَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَدْخَلَهُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا صَوْتُ الرَّجُلِ يَقْرَأُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُرَاهُ يُرَائِي؟". فَقَالَ بُرَيْدَةُ: أَتَقُولُ هُوَ مُرَاءٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا بَلْ مُؤْمِنٌ مُنِيبٌ لَا، بَلْ مُؤْمِنٌ مُنِيبٌ". فَإِذَا الْأَشْعَرِيُّ يَقْرَأُ بِصَوْتٍ لَهُ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَشْعَرِيَّ - أَوْ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ - أُعْطِي مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ دَاوُدَ". فَقُلْتُ: أَلَا أُخْبِرُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَلَى فَأَخْبِرْهُ". فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: أَنْتَ لِي صَدِيقٌ ; أَخْبَرْتَنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَدِيثٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أُعْطِيَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ". وَهُنَا:" مِنْ مَزَامِيرِ دَاوُدَ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن بریدہ نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ رات کے وقت نکلے، اُن کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں ساتھ لے کر مسجد میں داخل ہوئے، تو وہاں ایک صاحب کے تلاوت کرنے کی آواز آ رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو کہ یہ دکھاوا کر رہا ہے؟ تو سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر اس شخص نے دعا کرنا شروع کی اور یہ کہا: ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس واسطے سے کہ میں یہ گواہی دیتا ہوں، بے شک تو وہ اللہ ہے کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ایک ہے، تو بے نیاز ہے، تو وہ ہے کہ کسی کو اس نے جنم نہیں دیا ہے اور نہ ہی اُس کو جنم دیا گیا اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، اس نے اللہ تعالیٰ سے اُس کے اسم اعظم کے وسیلے سے دعا کی ہے کہ جب اُس اسم اعظم کے وسیلے سے مانگا جائے، تو اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے، اور جب دعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب اگلی رات آئی، تو سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ عشاء کے بعد نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں مسجد میں لے گئے، تو وہاں ایک شخص کے تلاوت کرنے کی آواز آ رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو کہ یہ دکھاوا کر رہا ہے؟ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ دکھاوا کرنے والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ فرمانبردار مومن ہے، جی نہیں! بلکہ یہ فرمانبردار مومن ہے، راوی کہتے ہیں: تو وہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تھے، جو تلاوت کر رہے تھے اور مسجد کے کونے سے اُن کی آواز آ رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اشعری کو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عبداللہ بن قیس کو سیدنا داؤد علیہ السلام کی سی خوش الحانی عطا کی گئی ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں بتاؤں نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم اسے بتاؤ، میں نے انہیں بتایا، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میرے دوست ہو، تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک بات مجھے بتائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس میں سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”بے شک عبداللہ بن قیس کو آل داؤد کی خوش الحانی میں سے حصہ عطا کیا گیا ہے۔“ اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا داؤد علیہ السلام کی خوش الحانی میں سے حصہ عطا کیا گیا ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15938]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس میں سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”بے شک عبداللہ بن قیس کو آل داؤد کی خوش الحانی میں سے حصہ عطا کیا گیا ہے۔“ اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا داؤد علیہ السلام کی خوش الحانی میں سے حصہ عطا کیا گیا ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15938]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (349/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22443، 22460، وأخرجه شرح السنة برقم: 1259، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6179/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 986، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1341، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3498»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15938 in Urdu