🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
241. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15994
عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ قَالَ: بَيْنَمَا عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ يُكَلِّمُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ عَامِلًا، فَأَغْضَبُهُ فَأَخَذَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَبْضَةً مِنَ الْبَطْحَاءِ فَرَجَمَهُ بِهَا، فَأَصَابَ حَجْرٌ مِنْهَا جَبِينَهُ فَشَجَّهُ، فَسَالَ الدَّمُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَكَأَنَّهُ نَدِمَ فَقَالَ: امْسَحِ الدَّمَ عَنْ لِحْيَتِكَ، فَقَالَ: لَا يَهُولَنَّكَ هَذَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ لَمَا انْتَهَكْتُ مِمَّنْ وَلَّيْتَنِي أَمْرَهُ أَشَدُّ مِمَّا انْتَهَكْتَ مِنِّي. قَالَ: فَكَأَنَّهُ أَعْجَبَ عُمَرَ ذَلِكَ مِنْهُ وَزَادَهُ خَيْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نوفل بن مساحق بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ سرکاری اہلکار تھے ان کی کسی بات پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو غصہ آ گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے زمین سے مٹھی بھر کنکریاں اُٹھائیں اور وہ ان کو ماریں تو ان میں سے ایک پتھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی پیشانی پر لگا اور وہاں سے خون نکل آیا اور نکل کر ان کی داڑھی پر بہہ گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس پر ندامت ہوئی، انہوں نے کہا: تم اپنی داڑھی سے خون پونچھ لو! تو سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! یہ چیز آپ کو پریشانی کا شکار نہ کرے، اللہ کی قسم! آپ نے مجھے جن لوگوں کے امور کا نگران بنایا تھا، میں نے ان کے ساتھ اس سے زیادہ سختی کی تھی، جتنی آپ نے میرے ساتھ کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کی یہ بات پسند آئی اور ان کی بھلائی میں اضافہ ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نوفل بن مساحق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15994]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8308)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15994 in Urdu