الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
242. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15995
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: لَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الْمَدِينَةِ أَنَخْتُ رَاحِلَتِي، ثُمَّ حَلَلْتُ عَيْبَتِي، ثُمَّ لَبِسْتُ حُلَّتِي، ثُمَّ دَخَلْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَرَمَانِي النَّاسُ بِالْحَدَقِ، فَقُلْتُ لِجَلِيسِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ، ذَكَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ ذَكَرَكَ [ آنِفًا ] بِأَحْسَنِ ذِكْرٍ، فَبَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ إِذْ عَرَضَ لَهُ فِي خُطْبَتِهِ وَقَالَ:" يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْبَابِ - أَوْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ - رَجُلٌ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ، أَلَا إِنَّ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةَ مَلَكٍ".
قَالَ جَرِيرٌ: فَحَمِدْتُ اللَّهَ عَلَى مَا أَبْلَانِي
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُمَا، رِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب میں مدینہ منورہ کے قریب پہنچا، تو میں نے اپنی سواری کو باندھ دیا، پھر میں نے اپنا تھیلا کھولا اور اپنا عمدہ لباس پہنا، پھر میں (مسجد میں) داخل ہوا، تو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، لوگ غور سے میری طرف دیکھنے لگے، میں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص سے دریافت کیا: اے اللہ کے بندے! کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ذکر کیا ہے؟ اس نے بتایا: جی ہاں! ابھی تھوڑی دیر پہلے عمدہ طریقے سے آپ کا ذکر کیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ نے خطبے کے دوران ارشاد فرمایا: ”اس دروازے سے تمہارے سامنے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس راستے سے تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا، جو یمن کے لوگوں میں سب سے بہتر ہو گا، یاد رکھنا! اُس کے چہرے پر فرشتے کے ہاتھ پھیرنے کا اثر ہو گا۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی کہ اس نے مجھے یہ چیز عطا کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ، ان دونوں کے حوالے سے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مغیرہ بن شبل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15995]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18698، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1092، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2483، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5830، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7199، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6817/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15995 in Urdu