الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1600
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، [ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ" فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ وَإِنِّي سَائِلُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ ] فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دُونَكَ يَا أَخَا بَنِي سَعْدٍ"، فَقَالَ: مَنْ خَلَقَكَ؟ وَمَنْ خَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ؟ وَمَنْ هُوَ خَالِقُ مَنْ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُنَّ الرِّزْقَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْنُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا [ رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا ] رُسُلُكَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا فَتَجْعَلَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ فَلَسْتُ بِسَائِلِكَ عَنْهَا وَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا - يَعْنِي الْفَوَاحِشَ - ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ] ثُمَّ قَالَ:" لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے اولاد عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے نوجوان! آپ پر سلام ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم پر بھی سلام ہو، اس نے کہا: میں آپ کے ننھیالی عزیز بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا شخص ہوں، اور میں اپنی قوم کے قاصد اور اُن کے نمائندے کے طور پر آپ کے پاس آیا ہوں، میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا، آپ سے کیے جانے والے سوالات میں، لہجہ تیز ہو سکتا ہے، اور آپ کے ساتھ ہونے والے مکالمے میں کچھ شدت ہو سکتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے بنو سعد سے تعلق رکھنے والے فرد! تم بولو! اس نے دریافت کیا: آپ کو کس نے پیدا کیا ہے، اور آپ سے پہلے لوگوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور آپ کے بعد والوں کو پیدا کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالی اس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا آپ کو اس نے مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: سات آسمانوں اور سات زمینوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور ان کے درمیان رزق کس نے جاری کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے، اُس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، کیا اُسی نے آپ کو مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: آپ کے مکتوب میں ہم نے یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم دن اور رات میں پانچ نمازیں ان کے مخصوص اوقات میں ادا کریں، میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا اُس نے آپ کو اس چیز کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس شخص نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم رمضان کے مہینے کے روزے رکھیں، تو میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں ؛ کیا اُس نے آپ کو اس بات کا بھی حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: کہ ہم اپنے اموال میں سے کچھ حصہ لے کر اُسے اپنے غریبوں میں تقسیم کر دیں، میں آپ کو اسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا اُس نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: جہاں تک پانچویں چیز کا تعلق ہے، تو اس کے بارے میں، میں آپ سے سوال نہیں کروں گا، اور نہ ہی اس بات میں مجھے دلچسپی ہے، راوی کہتے ہیں: اس کی مراد ”فواحش“ تھی، پھر اُس نے کہا: اُس ذات قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اُن چیزوں پر عمل کروں گا، اور میری قوم میں سے، جو شخص بھی میری اطاعت کرے گا، وہ بھی اس پر عمل کرے گا، پھر وہ شخص واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ سچ کہہ رہا ہے، تو یہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1600]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1600]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 651، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2383، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2728»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1600 in Urdu