الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1601
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزَهُمْ قَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا فِي اللَّهِ. فَقَالَ أَهْلُ الْمَجْلِسِ: بِئْسَ وَاللَّهِ مَا قُلْتَ، أَمَا وَاللَّهِ لِنُنْبِئَنَّهُ، قُمْ يَا فُلَانُ - رَجُلًا مِنْهُمْ - فَأَخْبِرْهُ، فَأَدْرَكَهُ رَسُولُهُمْ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَرَرْتُ بِمَجْلِسٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ فُلَانٌ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزْتُهُمْ أَدْرَكَنِي رَجُلٌ مِنْهُمْ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فُلَانًا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا الرَّجُلَ فِي اللَّهِ، فَادْعُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَلْهُ عَلَى مَا يُبْغِضُنِي، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَمَّا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ، فَاعْتَرَفَ بِذَلِكَ وَقَالَ: قَدْ قُلْتُ لَهُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلِمَ تُبْغِضُهُ؟" فَقَالَ: أَنَا جَارُهُ، وَأَنَا بِهِ خَابِرٌ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يُصَلِّي صَلَاةً قَطُّ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ الَّتِي يُصَلِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ رَآنِي قَطُّ أَخَّرْتُهَا عَنْ وَقْتِهَا، أَوْ أَسَأْتُ الْوُضُوءَ لَهَا، أَوْ أَسَأْتُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فِيهَا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، [ ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ ] مَا رَأَيْتُهُ يَصُومُ قَطُّ إِلَّا هَذَا الشَّهْرَ الَّذِي يَصُومُهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ رَآنِي قَطُّ فَرَّطْتُ فِيهِ أَوِ انْتَقَصْتُ مِنْ حَقِّهِ شَيْئًا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا. ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يُعْطِي سَائِلًا قَطُّ، وَلَا رَأَيْتُهُ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا فِي شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا هَذِهِ الصَّدَقَةَ الَّتِي يُؤَدِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. قَالَ: فَسَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ كَتَمْتُ مِنَ الزَّكَاةِ شَيْئًا قَطُّ أَوْ مَاكَسْتُ فِيهَا طَالِبَهَا؟ قَالَ: فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ، إِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ خَيْرٌ مِنْكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا گزر، کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، اُس نے ان کو سلام کیا، لوگوں نے اُسے جواب دیا: جب وہ اُن لوگوں سے آگے چلا گیا، تو ان افراد میں سے ایک شخص نے یہ کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر، اس شخص کو ناپسند کرتا ہوں، حاضرین محفل نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے بری بات کہی ہے، اللہ کی قسم! میں اس شخص کو اس بارے میں ضرور بتاؤں گا، پھر انہوں نے اپنے میں سے ایک فرد سے یہ کہا: اے فلاں! تم اُٹھو اور اسے اس بارے میں بتا دو! ان لوگوں کا قاصد دوسرے شخص کے پاس گیا، اور اس شخص کے قول کے بارے میں اسے بتایا، تو وہ شخص مڑا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں مسلمانوں کی ایک محفل کے پاس سے گزرا، جن میں فلاں شخص موجود تھا، میں نے ان لوگوں کو سلام کیا، اُن لوگوں نے سلام کا جواب دیا:، جب میں ان لوگوں سے آگے چلا گیا، تو اُس کے بعد اُن میں سے ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا: فلاں شخص نے یہ کہا: ہے: اللہ کی قسم! میں اللہ کی ذات کی خاطر اس شخص سے بغض رکھتا ہوں یا رسول اللہ! آپ اُسے بلوائیے اور اس سے دریافت کیجئے کہ وہ کس وجہ سے مجھ سے بغض رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوسرے شخص کو بلوایا اور اس سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا: جو پہلے شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تھا، تو دوسرے شخص نے اس بات کا اعتراف کر لیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس شخص کے لئے یہ بات کہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کیوں اس سے بغض رکھتے ہو؟ اس دوسرے شخص نے جواب دیا: میں اس کا پڑوسی ہوں، اور میں اس کے بارے میں بتاتا ہوں، اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ صرف فرض نماز ادا کرتا ہے، جسے ہر نیک اور گنہگار پڑھ لیتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے یہ پوچھ لیں کہ کیا اس نے مجھے کبھی دیکھا ہے کہ میں نے نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کیا ہو؟ یا میں نے نماز کے لئے وضو کرتے ہوئے غلطی کی ہو؟ یا نماز کے دوران رکوع، یا سجدے میں غلطی کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے دریافت کیا: تو اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! (یعنی میں نے اسے کبھی ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا) پھر اس دوسرے شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی (کوئی نفلی روزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ صرف اس مخصوص مہینے کے روزے رکھتا ہے، جس کے روزے ہر نیک اور گنہگار رکھ لیتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے یہ پوچھیے کہ کیا اس نے مجھے کبھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ میں نے روزے کے بارے میں کوتاہی کی ہو؟ یا روزے کے حق کے حوالے سے کوئی کمی کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے دریافت کیا: تو اُس نے جواب دیا: جی نہیں! (یعنی میں نے اسے کبھی ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا) پھر اس دوسرے شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی کسی مانگنے والے کو کچھ دیتے ہوئے نہیں دیکھا، اور نہ ہی میں نے اسے کبھی اپنے مال میں سے، اللہ کی راہ میں کوئی چیز خرچ کرتے ہوئے دیکھا ہے، البتہ اس زکوٰۃ کا معاملہ مختلف ہے، جسے ہر نیک اور گنہگار شخص ادا کرتا ہے، تو پہلے شخص نے کہا: یا رسول اللہ!! آپ اس سے پوچھیے! کہ کیا میں نے زکوٰۃ میں سے کوئی چیز چھپائی ہے؟ یا میں نے زکوٰۃ وصول کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کوئی جھگڑا کیا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے اس بارے میں دریافت کیا: تو اس نے جواب دیا: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اُٹھ جاؤ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ شخص تم سے زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1601]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1601]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث ابى الطفيل عامر بن واثلة 23195، أخرجه مسند أحمد برقم: 23291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1601 in Urdu