الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
266. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أُمَامَةَ ، وَاسْمُهُ صَدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے ان کا نام حضرت صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ ہے
حدیث نمبر: 16056
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَاهِلَةَ، فَأَتَيْتُهُمْ وَهُمْ عَلَى الطَّعَامِ، فَرَحَّبُوا بِي وَأَكْرَمُونِي، وَقَالُوا: تَعَالَ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي جِئْتُ لِأَنْهَاكُمْ عَنْ هَذَا الطَّعَامِ، وَأَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْتُكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِهِ، فَكَذَّبُونِي وَزَبَرُونِي، [ فَانْطَلَقْتُ ] وَأَنَا جَائِعٌ ظَمْآنُ قَدْ بَرَانِي جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَنِمْتُ فَأُتِيتُ فِي مَنَامِي بِشَرْبَةِ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ وَرُوِيتُ وَعَظُمَ بَطْنِي، فَقَالَ الْقَوْمُ: أَتَاكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَافِكُمْ وَسَرَاتِكُمْ فَرَدَدْتُمُوهُ!، اذْهَبُوا إِلَيْهِ وَأَطْعِمُوهُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ مَا يَشْتَهِي، فَأَتَوْنِي بِالطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، فَقُلْتُ: لَا حَاجَةَ [ لِي ] فِي طَعَامِكُمْ وَشَرَابِكُمْ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَطْعَمَنِي وَسَقَانِي، فَانْظُرُوا إِلَى هَذِهِ الْحَالِ الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا، فَنَظَرُوا فَآمَنُوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے باہلہ قبیلے کی طرف بھیجا، میں ان لوگوں کے پاس آیا، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا:، میری عزت افزائی کی اور یہ کہا: آگے آؤ! اور کھانا کھاؤ، میں نے کہا: میں اس لئے آیا ہوں تاکہ میں تمہیں اس کھانے سے منع کر دوں اور میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں، میں تم لوگوں کے پاس آیا ہوں، تاکہ تم ان پر ایمان لے آؤ، تو ان لوگوں نے مجھے جھٹلایا اور مجھے پرے کر دیا، میں بھوکا اور پیاسا تھا، شدید بھوک نے مجھے پریشانی کا شکار کر دیا تھا، میں سو گیا، خواب میں میرے پاس دودھ کا مشروب آیا، میں نے وہ پیا تو میرا پیٹ بھر گیا، لوگوں نے کہا: تمہارے معززین اور نمایاں افراد میں سے ایک شخص تمہارے پاس آیا اور تم لوگوں نے اسے لوٹا دیا، تم لوگ اس کے پاس جاؤ اسے کھانا کھلاؤ اور مشروب دو، جو وہ چاہتا ہو، تو وہ لوگ کھانا اور مشروب لے کر میرے پاس آئے، میں نے کہا: مجھے تمہارے کھانے اور تمہارے مشروب کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کھلا دیا ہے اور پلا دیا ہے، تم لوگ اس صورت حال کا جائزہ لو! ا جس پر میں ہوں، جب ان لوگوں نے جائزہ لیا، تو وہ مجھ پر ایمان لے آئے اور اس چیز پر ایمان لے آئے، جو میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لے کر آیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8099)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8099»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16056 in Urdu