🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ
زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16179
عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ وَرَقَةُ بْنُ نَوْفَلٍ وَزَيْدُ بْنُ عَمْرٍو يَطْلُبَانِ الدِّينَ، حَتَّى مَرَّا بِالشَّامِ، فَأَمَّا وَرَقَةُ فَتَنَصَّرَ، وَأَمَّا زَيْدٌ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ الَّذِي تَطْلُبُ أَمَامَكَ، فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى الْمَوْصِلَ، فَإِذَا هُوَ بِرَاهِبٍ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ صَاحِبُ الرَّاحِلَةِ؟ قَالَ: مِنْ بَيْتِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: مَا تَطْلُبُ؟ قَالَ: الدِّينَ، فَعَرَضَ عَلَيْهِ النَّصْرَانِيَّةَ، فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ، وَقَالَ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهَا. قَالَ: أَمَا إِنَّ الَّذِي تَطْلُبُ سَيَظْهَرُ بِأَرْضِكَ، فَانْطَلَقَ وَهُوَ يَقُولُ:
لَبَّيْكَ حَقًّا حَقًّا تَعَبُّدًا وَرِقًّا الْبِرَّ أَبْغِي لَا الْحَالْ
وَهَلْ مُهَاجِرٌ كَمَا قَالْ عُذْتُ بِمَا عَاذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ [ وَهُوَ قَائِمٌ، وَأَنْفَي لَكَ اللَّهُمَّ عَانَ، رَاغِمْ بِهَا تَجَشَّمَنِي، فَإِنِّي جَاشِمٌ ] .
ثُمَّ يَنْحَنِي فَيَسْجُدُ لِلْكَعْبَةِ.
قَالَ: فَمَرَّ زَيْدُ بْنُ عَمْرٍو بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ وَهُمَا يَأْكُلَانِ مِنْ سُفْرَةٍ [ لَهُمَا ] ، فَدَعَيَاهُ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، لَا آكُلُ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ قَالَ: فَمَا رُئِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ حَتَّى بُعِثَ.
قَالَ: وَجَاءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ زَيْدًا كَانَ كَمَا رَأَيْتَ أَوْ كَمَا بَلَغَكَ، فَاسْتَغْفِرْ لَهُ. قَالَ:" نَعَمْ، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ ; فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ورقہ بن نوفل اور زید بن عمرو، دین کی تلاش میں نکلے، ان دونوں کا گزر شام سے ہوا، وہاں ورقہ نے عیسائیت اختیار کر لی، زید سے یہ کہا: گیا: آپ جو چیز تلاش کر رہے ہیں، وہ آگے ہے، وہ آگے روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ وہ موصل پہنچ گئے، وہاں ایک راہب موجود تھا، اس نے دریافت کیا: یہ سواری والا شخص کہاں سے آیا ہے؟ زید نے بتایا: سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے بنائے ہوئے گھر کے پاس سے، اس راہب نے دریافت کیا: تم کیا تلاش کر رہے ہو؟ زید نے جواب دیا: دین، راہب نے انہیں عیسائیت کی پیش کش کی، تو زید نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہا: مجھے اس میں دلچسپی نہیں ہے، راہب نے کہا: تم جو تلاش کر رہے ہو، وہ عنقریب تمہاری سرزمین پر ظاہر ہو گا، پھر وہ یہ کہتے ہوئے روانہ ہو گئے:
”میں حاضر ہوں، حق کے لئے، حق کے لئے، عبادت گزاری کے لئے اور نرمی کے لئے، میں نیکی تلاش کر رہا ہوں جو ابھی نہیں ملی ہے، کیا کوئی مہاجر ہے، جس طرح اس نے کہا: ہے، میں اس ذات کی پناہ مانگتا ہوں، جس کی پناہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مانگی تھی، جبکہ وہ قیام کی حالت میں تھے۔“
پھر وہ جھک گئے اور انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے سجدہ کیا۔
راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ زید بن عمرو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اپنے تھیلے میں سے کھانا نکال کر کھا رہے تھے، ان دونوں نے اسے دعوت دی، انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! میں اس جانور کو نہیں کھاتا، جسے بت کے پاس ذبح کیا گیا ہو، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کوئی ایسی چیز کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، جسے بت کے پاس ذبح کیا گیا ہو، یہاں تک کہ آپ کو مبعوث کر دیا گیا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (میرے مرحوم والد) زید ویسے ہی تھے، جیسا کہ آپ نے انہیں خود ملاحظہ کیا ہے، یا جس طرح آپ کو ان کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں، تو آپ ان کے لئے دعائے مغفرت کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم لوگ بھی اس کے لئے دعائے مغفرت کرو! کیونکہ قیامت کے دن اُسے ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16179]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (350)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4022، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 68/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16179 in Urdu