الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
352. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ
زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16180
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ هُوَ وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، فَمَرَّ بِهِمَا زَيْدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، فَدَعَوَاهُ إِلَى سُفْرَةٍ لَهُمَا، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، إِنِّي لَا آكُلُ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ.
قَالَ: فَمَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ يَأْكُلُ شَيْئًا مِمَّا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ.
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي كَانَ كَمَا قَدْ رَأَيْتَ وَبَلَغَكَ، وَلَوْ أَدْرَكَكَ آمَنَ بِكَ وَاتَّبَعَكَ ; فَاسْتَغْفِرْ لَهُ، قَالَ:" نَعَمْ، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ ; فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ مکہ میں موجود تھے، اسی دوران زید بن عمرو بن نفیل، ان کے پاس سے گزرے ان دونوں نے انہیں کھانے کی دعوت دی، تو زید نے کہا: اے میرے بھتیجے! میں اس جانور کو نہیں کھاتا، جسے بت کے پاس ذبح کیا گیا ہو، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ایسی چیز کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، جسے بت کے پاس ذبح کیا گیا ہو، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ میرے والد (یعنی زید بن عمرو بن نفیل) ویسے تھے جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا، اور جیسا کہ آپ کو اس بارے میں اطلاع ملی، اگر وہ آپ کا زمانہ پا لیتے، تو آپ پر ایمان لے آتے اور آپ کی پیروی کرتے، تو آپ اُن کے لئے دعائے مغفرت کیجئے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم لوگ اس کے لئے دعائے مغفرت کرو! کیونکہ اُسے قیامت کے دن ایک اُمت کے طور پر اٹھایا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16180]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16180]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1648)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1651، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1110»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16180 in Urdu