الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 164
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، فَمَنْ أَعْطَاهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يُسْلِمَ قَلْبُهُ وَلِسَانُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قُلْتُ: وَمَا بَوَائِقُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَلَا يَكْسِبُ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَيُنْفِقُ مِنْهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتَصَدَّقُ مِنْهُ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنَّهُ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ بَعْضُهُمْ مَسْتُورٌ، وَأَكْثَرُهُمْ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ بَعْضُهُمْ مَسْتُورٌ، وَأَكْثَرُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق اُسی طرح تقسیم کیے ہیں، جس طرح اُس نے تمہارے درمیان تمہارا رزق تقسیم کیا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ دنیا اسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے اور اُسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے، لیکن وہ دین صرف اُسے عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے، تو جس شخص کو وہ دین عطا کر دے (تو اس کا مطلب یہ ہو گا:) کہ وہ اُسے پسند کرتا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، کوئی بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل اور زبان مسلمان نہیں ہوتے (یا سلامت نہیں رہتے) اور وہ اُس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک اُس کا پڑوی اُس کی زیادتی سے محفوظ نہ ہو، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اُس کی زیادتیوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا:) ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی نے حرام طور پر مال کمایا ہو، اور پھر اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا ہو، تو اس کے لیے اُس مال میں برکت ڈال دی گئی ہو، یا اُس شخص نے اُس مال میں سے صدقہ کیا ہو، تو وہ اُس کی طرف سے قبول ہو جائے، اگر وہ ایسا مال اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ مال جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بے شک اللہ تعالٰی برائی کو برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے، بلکہ وہ برائی کو، اچھائی کے ذریعے مٹاتا ہے، کیونکہ خبیث چیز کسی خبیث چیز کو نہیں مٹاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند کے بعض راوی مستور ہیں، جبکہ زیادہ تر ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 164]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند کے بعض راوی مستور ہیں، جبکہ زیادہ تر ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 387/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 75، أخرجه مسند أحمد برقم: 3663»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 164 in Urdu