🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 165
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يَسْتَقِيمُ قَلْبُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کا ایمان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو، اور اُس کا دل اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 198/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 77، أخرجه مسند أحمد برقم: 12636»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 165 in Urdu