🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16414
وَعَنْ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ قَالَتْ: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَسْقَى، فَقُمْتُ إِلَى كُوزٍ فَسَقَيْتُهُ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، فَقَالَ:" تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ". ثُمَّ قَالَ:" خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
ابولہب کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ نے پینے کے لئے کچھ طلب کیا، میں پیالے کی طرف گئی اور میں نے آپ کو پینے کے لئے پیش کیا، ایک شخص جس کے جسم پر دو سبز کپڑے تھے، اس نے آپ سے سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تم اس کے ساتھ کسی کو شریک قرار نہ دو، تم نماز قائم کرو اور تم زکوۃ ادا کرو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے اور پھر ان کے بعد والوں کا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16414 in Urdu