الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16415
وَعَنْ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَمَّاهَا جَمِيلَةَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ زَوْجَ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوجہل کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس خاتون کا نام سیدہ جمیلہ کا ذکر کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ اس خاتون کے شوہر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16415]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (210/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16415 in Urdu