🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1651
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَأَخَذَ غُصْنًا مِنْهَا يَابِسًا فَهَزَّهُ حَتَّى تَحَاتَّ وَرَقُهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا عُثْمَانَ، أَلَا تَسْأَلُنِي لِمَ أَفْعَلُ هَذَا؟ قُلْتُ: وَلِمَ تَفْعَلُهُ؟ قَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ تَحْتَ شَجَرَةٍ، وَأَخَذَ مِنْهَا غُصْنًا يَابِسًا فَهَزَّهُ حَتَّى تَحَاتَّ وَرَقُهُ، فَقَالَ:" يَا سَلْمَانُ، أَلَا تَسْأَلُنِي لِمَ أَفْعَلُ هَذَا؟" قُلْتُ" وَلِمَ تَفْعَلُهُ؟ قَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ - تَحَاتَّتْ خَطَايَاهُ كَمَا يَتَحَاتُّ هَذَا الْوَرَقُ"، وَقَالَ: (أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ، ایک درخت کے نیچے موجود تھا، انہوں نے ایک خشک شاخ کو پکڑا، اُسے ہلایا، تو اس کے پتے گر گئے، پھر انہوں نے فرمایا: اے ابوعثمان! کیا تم مجھ سے دریافت نہیں کرو گے؟ کہ میں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا تھا، میں اُس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خشک شاخ پکڑی، اُسے ہلایا، یہاں تک کہ اُس کے پتے گر گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سلمان! کیا تم مجھ سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور پھر پانچ نمازیں ادا کرے، تو اُس کے گناہ یوں گر جاتے ہیں جس طرح یہ پتے گر گئے ہیں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”دن کے دونوں حصوں میں، نماز قائم کرو، اور رات کے کچھ حصے میں بھی، بے شک نیکیاں، برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں، اور یہ چیز نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث سلمان الفارسي حديث 23102، المعجم الكبير للطبراني من اسمه سهل، ابو عثمان النهدى على بن زيد بن جدعان، حديث 6025، مسند الطيالسي سلمان رحمه الله، 680، أخرجه مسند أحمد برقم: 23195، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1651 in Urdu