الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1640
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي ذِمَّتِهِ ; فَإِنَّهُ مَنْ أَخَفَرَ ذِمَّتَهُ طَلَبَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ - حَتَّى يَكُبَّهُ عَلَى وَجْهِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ بَعْضُهُمْ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، تو وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، تو تم اللہ تعالی کی پناہ کی خلاف ورزی نہ کرو، کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس سے حساب لے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے چہرے کے بل اوندھا کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، بعض نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1640]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5864، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1641
وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ: أَنَّ الْحَجَّاجَ أَمَرَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بِقَتْلِ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: أَصْلَيْتَ الصُّبْحَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: نَعَمْ، فَقَالَ: انْطَلِقْ، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: مَا مَنَعَكَ مِنْ قَتْلِهِ؟ فَقَالَ سَالِمٌ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ كَانَ فِي جِوَارِ اللَّهِ يَوْمَهُ"، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَ رَجُلًا قَدْ أَجَارَهُ اللَّهُ. فَقَالَ الْحَجَّاجُ لِابْنِ عُمَرَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: نَعَمْ.
وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَانِيِّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ تَأْتِي فِي الْفِتَنِ.

امام طبرانی نے، معجم کبیر اور معجم اوسط میں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: حجاج نے، سالم بن عبداللہ کو ایک شخص کو قتل کرنے کا حکم دیا، تو سالم نے اس شخص سے دریافت کیا: تم نے صبح کی نماز ادا کی ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! تو سالم نے کہا: تم چلے جاؤ! حجاج نے ان سے دریافت کیا: تم نے اسے قتل کیوں نہیں کیا؟ تو سالم نے بتایا: میرے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، وہ دن بھر کے لئے اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے“۔ تو سالم نے کہا: میں نے اس بات کو ناپسند کیا، کہ میں ایک ایسے شخص کو قتل کر دوں، جسے اللہ تعالی پناہ دے چکا ہو، حجاج نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں!!
اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کی ایک اور سند بھی ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے، اور وہ فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1641]

إسنادہ ضعیف ولہ شاہد
حدیث نمبر: 1642
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ فِي بَصَرِهِ بَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي وَتَدْعُوَ لَنَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ، فَذَكَرُوا مَالِكَ بْنَ الدُّخْشُمِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَاكَ كَهْفُ الْمُنَافِقِينَ وَمَأْوَاهُمْ، فَأَكْثَرُوا فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْلَيْسَ يُصَلِّي؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَاةٌ لَا خَيْرَ فِيهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ" - مَرَّتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی کمزور ہو گئی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام بھیجا، مجھے یہ بات پسند ہے کہ آپ میرے ہاں تشریف لائیں، اور میرے گھر میں نماز ادا کریں، اور میرے لئے برکت کی دعا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب سمیت تشریف لے گئے، آپ ان کے ہاں گئے، وہ لوگ آپس میں بات چیت کرتے رہے، ان لوگوں نے مالک بن دخشم کا ذکر کیا، تو ایک شخص بولا: یا رسول اللہ! وہ منافقین کی پناہ گاہ اور ان کا ٹھکانہ ہے، ان لوگوں نے اس کے بارے میں بہت باتیں کیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام نے ارشاد فرمایا: کیا وہ نماز ادا نہیں کرتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! وہ ایسی نماز ادا کرتا ہے، جس میں کوئی بھلائی نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1642]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عتبان ما اسند عتبان بن مالك، 14883، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11168، 11169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1643
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ ضَرْبِ"، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَنْ ضَرْبِ"، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نمازیوں کو مارنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مارنے سے“ اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1643]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ما روي انس بن مالك 31، مسند ابي يعلي الموصلي مسند ابي بكر الصديق رضى الله عنه، 81، أخرجه مسند البزار برقم: 39»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1644
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَأُصِيبَتْ ذِمَّتُهُ فَقَدِ اسْتُبِيحَ حِمَى اللَّهِ وَأُخْفِرَتْ ذِمَّتُهُ، وَأَنَا طَالِبٌ بِذِمَّتِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے، اور پھر اس کی پناہ کو نقصان پہنچایا جائے، تو اب اللہ تعالیٰ کی چراہ گاہ کو مباح قرار دیا گیا ہے، اور اس کی پناہ کی خلاف ورزی کی گئی، تو میں اُس کی پناہ کے حوالے سے حساب لوں گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اسے ”ثقہ“ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1644]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اسے ”ثقہ“ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1644]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1645
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہوتا ہے، تو تم لوگ اس چیز سے بچنے کی کوشش کرنا، کہ اللہ تعالیٰ اپنی پناہ کے حوالے سے، تم سے کسی بارے میں حساب لے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن بشیر مری ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1645]
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن بشیر مری ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1645]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2835»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1646
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَمَنْ أَخَفَرَ ذِمَّةَ اللَّهِ كَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ لِوَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز با جماعت ادا کر لے، وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہوتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُسے اوندھا کر کے چہرے کے بل جہنم میں ڈالے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1646]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1646]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1647
وَلِأَبِي بَكْرَةَ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ. يَابْنَ آدَمَ لَا يَطْلُبْنَكَ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ".
وَفِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ.
وَفِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، معجم کبیر ہی میں،
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے، وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، تو اے آدم کی اولاد! اللہ تعالیٰ اپنی پناہ کے حوالے سے، تم سے حساب نہ لے“ اس کی سند میں کلام کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1647]

حدیث نمبر: 1648
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ وَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ يَمَانٍ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ يَمَانٍ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابومالک اشجعی، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن یمان ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1648]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8188»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1649
وَعَنِ الْحَارِثِ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ: جَلَسَ عُثْمَانُ يَوْمًا وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ فَدَعَا بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ - أَظُنُّهُ يَكُونُ فِيهِ مُدٌّ - فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ وُضُوئِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى صَلَاةَ الظُّهْرِ - غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الصُّبْحِ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الظُّهْرِ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعَصْرِ، ثُمَّ صَلَّى الْعَشَاءَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيَّنَهَا وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ لَعَلَّهُ يَبِيتُ يَتَمَرَّغُ لَيْلَتَهُ، ثُمَّ إِنْ قَامَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الصُّبْحَ - غُفِرَ لَهُ مَا بَيَّنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ، وَهُنَّ الْحَسَنَاتُ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ". قَالُوا: هَذِهِ الْحَسَنَاتُ، فَمَا الْبَاقِيَاتُ يَا عُثْمَانُ؟ قَالَ: هُنَّ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حارث، جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، ہم بھی ان کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران مؤذن آیا، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پانی کا برتن منگوایا، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: اس برتن میں ایک ”مد“ پانی تھا، انہوں نے وضو کیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اس وضو کی طرح، وضو کرتے ہوئے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے، اور پھر کھڑا ہو کر، ظہر کی نماز ادا کرے، تو اس شخص کے صبح کی نماز سے لے کے ظہر تک کے، درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر جب وہ عصر کی نماز ادا کر لے، تو اس شخص کے ظہر سے لے کر عصر تک کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر جب وہ مغرب کی نماز ادا کر لے، تو اس کے عصر سے لے کر مغرب تک کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر جب وہ عشاء کی نماز ادا کر لے، تو اس کے مغرب سے لے کر عشاء تک کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور پھر وہ ایسی حالت میں رات بسر کرتا ہے کہ لوٹ پوٹ ہوتا ہے، پھر اگر وہ کھڑا ہو کر وضو کر کے صبح کی نماز ادا کرتا ہے، تو اس شخص کے عشاء کی نماز سے لے کر صبح تک کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، یہ وہ ”حسنات“ (یعنی نیکیاں) ہیں، جو گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔ لوگوں نے عرض کی: اے سیدنا عثمان! یہ ”حسنات“ ہیں، تو ”باقیات“ سے کیا مراد ہو گی؟ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ کلمات ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حارث بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا غلام ہے، ویسے وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1649]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 515، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 323، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 519/1، 760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔