🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1655
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهَا" ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَعْتَمِلُ، فَكَانَ بَيْنَ مَنْزِلِهِ وَمُعْتَمَلِهِ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ، فَإِذَا أَتَى مُعْتَمَلَهُ عَمِلَ فِيهِ مَا شَاءَ اللَّهُ فَأَصَابَهُ الْوَسَخُ أَوِ الْعَرَقُ، فَكُلَّمَا مَرَّ بِنَهْرٍ اغْتَسَلَ، مَا كَانَ ذَلِكَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ؟ فَكَذَلِكَ الصَّلَاةُ ; كُلَّمَا عَمِلَ خَطِيئَةً فَدَعَا وَاسْتَغْفَرَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ:" ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً اسْتَغْفِرَ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا". وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْظٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پانچ نمازیں، اپنے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر کوئی شخص کام پر جاتا ہو، اور اس کی رہائش گاہ اور کام کی جگہ کے درمیان پانچ نہریں آتی ہوں، جب وہ اپنے کام کی جگہ پر آئے، تو جو اللہ کو منظور ہو، وہ کام کر لے، تو اُسے میل لگ جائے اور پسینہ آ جائے، پھر وہ جس بھی نہر کے پاس سے گزرے تو وہ غسل کر لے، تو کیا اُس کا کوئی میل باقی رہے گا؟ نمازوں کی مثال بھی اسی طرح ہے، جب بھی انسان خطا کرتا ہے، تو پھر دعا کرتا ہے، اور مغفرت طلب کرتا ہے، تو اُس کے پہلے والے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر وہ نماز ادا کرتا ہے، اور مغفرت طلب کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پہلے والے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قریظ ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5444، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 200»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 1655 in Urdu