الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 166
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى؟ قَالَ:" أَمَرَرْتَ بِأَرْضٍ مِنْ أَرْضِكَ مُجْدِبَةً، ثُمَّ مَرَرْتَ بِهَا مُخْصِبَةً؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" كَذَلِكَ النُّشُورُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ تَحْتَرِقَ فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنْ أَنْ تُشْرِكَ بِاللَّهِ، وَأَنْ تُحِبَّ غَيْرَ ذِي نَسَبٍ لَا تُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، فَإِذَا كُنْتَ كَذَلِكَ فَقَدْ دَخَلَ حُبُّ الْإِيمَانِ فِي قَلْبِكَ كَمَا دَخَلَ حُبُّ الْمَاءِ لِلظَّمْآنِ فِي الْيَوْمِ الْقَائِظِ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ لِي بِأَنْ أَعْلَمَ أَنِّي مُؤْمِنٌ؟ قَالَ:" مَا مِنْ أُمَّتِي - أَوْ هَذِهِ الْأُمَّةِ - عَبْدٌ يَعْمَلُ حَسَنَةً فَيَعْلَمُ أَنَّهَا حَسَنَةً، وَأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَازِيهِ بِهَا خَيْرًا، وَلَا يَعْمَلُ سَيِّئَةً وَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْهَا، وَيَعْلَمُ أَنَّهُ يَغْفِرُ - إِلَّا وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کبھی تمہارا گزر، اپنے علاقے میں کسی ایسی زمین کے پاس سے ہوا ہے؟ جو پہلے بنجر تھی اور پھر جب تم اُس کے پاس سے گزرے، تو وہ سرسبز و شاداب ہو چکی ہو؟ سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی طرح (انسانوں کو) دوبارہ زندہ کیا جائے گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں، اور یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، تمہارے نزدیک ان دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ تم آگ میں جل جاؤ یہ تمہارے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار دو، اور یہ کہ تم کسی ایسے شخص کے ساتھ محبت رکھو، جو نسب والا نہ ہو (یعنی جس کے ساتھ کوئی نسبی تعلق نہ ہو) تم صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر، اُس سے محبت رکھو! جب تم ایسے ہو جاؤ گے، تو ایمان کی محبت تمہارے دل میں یوں داخل ہو جائے گی، جیسے سخت گرم دن میں، پانی کی محبت پیاسے شخص (کے دل میں) داخل ہو جاتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ بات کیسے جان سکتا ہوں کہ میں مؤمن ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس امت کا جو بھی شخص نیکی کرے، اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ نیکی ہے، اور اللہ تعالیٰ اُسے اس کی جزائے خیر عطا کرے گا، یا جو شخص کسی برائی کا ارتکاب کرے اور پھر اُس کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے، اور وہ یہ بات جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی مغفرت کر سکتا ہے، تو ایسا شخص مؤمن ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 166]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے یحییٰ بن معین اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 81»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 166 in Urdu