🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1661
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الصَّلَوَاتِ هُنَّ الْحَسَنَاتُ، وَكَفَّارَةُ مَا بَيْنَ الْأُولَى وَالْعَصْرِ صَلَاةُ الْعَصْرِ، وَكَفَّارَةُ [ مَا ] بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ، وَكَفَّارَةُ مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ إِلَى الْعَتَمَةِ صَلَاةُ الْعَتَمَةِ، ثُمَّ يَأْوِي الْمُسْلِمُ إِلَى فِرَاشِهِ لَا ذَنْبَ لَهُ مَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ، ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بے شک نمازیں ہی نیکیاں ہیں، اور پہلی نماز (یعنی ظہر کی نماز سے لے کر عصر کی نماز کے درمیان کا کفارہ عصر کی نماز بن جاتی ہے، عصر کی نماز سے لے کر مغرب کی نماز کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ مغرب کی نماز بن جاتی ہے، مغرب سے لے کر عشاء تک کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ عشاء کی نماز بن جاتی ہے، پھر مسلمان بستر پر آتا ہے، تو اس کا کوئی گناہ نہیں ہوتا، یہ اس وقت ہوتا ہے، جب کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ””بے شک نیکیاں، گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1661]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس میں ضرار بن صرد راوی متروک ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1661 in Urdu