🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
390. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ وَجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَالطَّائِفِ .
اہل حجاز، جزیرہ عرب، اور طائف کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16616
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مُحْتَضِنًا ابْنَيِ ابْنَتِهِ، وَهُوَ يَقُولُ:" وَاللَّهِ، إِنَّكُمْ تُجَبِّنُونَ وَتُبَخِّلُونَ، وَإِنَّكُمْ لَمِنْ رَيْحَانِ اللَّهِ، وَإِنَّ آخِرَ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا اللَّهُ بِوَجٍّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ وَجٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" آخِرُ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ".
وَقَالَ سُفْيَانُ: آخِرُ غَزْوَةٍ غَزَاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الطَّائِفُ، قَالَ الشَّاعِرُ:
لَأَطَأَنَّكُمْ وَطْأَةَ الْمُتَادَلِ. وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَا أَعْلَمُ لَهُ سَمَاعًا مِنْ خَوْلَةَ.
سیده خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے اپنے دونوں نواسوں کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم (یعنی انسان کی اولاد) بزدل اور بخیل بنا دیتے ہو، البتہ یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عطا کئے ہوئے پھول ہو، اور بے شک آخری روندنا، جو اللہ تعالی نے روندا وہ ”وج“ کے مقام پر تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے لیکن انہوں نے اس روایت میں ”وج“ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: وہ آخری روندنا، جو تمام جہانوں کے پروردگار نے روندا۔“ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری غزوہ کیا تھا وہ غزوہ طائف تھا، شاعر نے کہا: ہے: ”میں تم لوگوں کو یوں روند دوں گا، جس طرح کوئی زخمی روندتا ہے۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میرے علم کے مطابق عمر بن عبدالعزیز نامی راوی نے سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16616]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/24) اخرجه احمد فى المسند (409/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26769»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 16616 in Urdu