الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16797
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ:" إِذَا عَمِلْتَ سَيِّئَةً فَأَتْبِعْهَا حَسَنَةً تَمْحُهَا".
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْحَسَنَاتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَ:" هِيَ أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شِمْرَ بْنَ عَطِيَّةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْ أَشْيَاخِهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدًا مِنْهُمْ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجیے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کوئی برائی کرو، تو اُس کے بعد اچھائی کر لو، وہ (یعنی اچھائی) اُسے (یعنی برائی) کو مٹا دے گی۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ”لا الہ الا اللہ“ نیکیوں میں سے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سب سے زیادہ فضیلت والی نیکی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ شمر بن عطیہ نامی راوی نے
یہ روایت اپنے اساتذہ کے حوالے سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس نے اپنے اساتذہ میں سے کسی کا نام ذکر نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16797]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (169/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20976»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16797 in Urdu