الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ .
آدمی صبح اور مغرب کی نماز کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 16960
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ; أُعْطِيَ بِهِنَّ سَبْعًا، كُتِبَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهِنَّ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ نَسَمَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ حَافِظًا مِنَ الشَّيْطَانِ، وَحِرْزًا مِنَ الْمَكْرُوهِ، وَلَمْ يَلْحَقْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ ذَنْبٌ إِلَّا الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ أُعْطِيَ مِثْلَ ذَلِكَ لَيْلَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے گا، اسے ان کے عوض میں سات چیزیں عطا کی جائیں گی، اسے ان کی وجہ سے دس نیکیاں ملیں گی ان کی وجہ سے اس کے دس گناہ مٹا دیئے جائیں گے، ان کی وجہ سے اس کے دس درجات بلند ہوں گے، یہ کلمات اس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے کے برابر ہوں گے، یہ کلمات اس کے لیے شیطان سے حفاظت کا ذریعہ اور ناپسندیدہ چیز سے بچاؤ کا باعث ہوں گے، اور اس دن میں کوئی بھی گناہ اس شخص کو لاحق نہیں ہو گا، البتہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے کا معاملہ مختلف ہے، اور جو شخص مغرب کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد ان کلمات کو پڑھ لے گا اُسے اس رات میں، اس کی مانند اجر و ثواب عطا کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عاصم بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے، میں نے کوئی ایسا شخص نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو، یا جس نے اس کو ضعیف قرار دیا ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16960]
یہ روایت امام طبرانی نے عاصم بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے، میں نے کوئی ایسا شخص نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو، یا جس نے اس کو ضعیف قرار دیا ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (65/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16960 in Urdu