🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ .
آدمی صبح اور مغرب کی نماز کے بعد کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16961
وَعَنْ زُمَيْلٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ قَالَ وَهُوَ ثَانٍ رِجْلَهُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا". سَبْعِينَ مَرَّةً. ثُمَّ يَقُولُ:" سَبْعِينَ بِسَبْعِمِائَةٍ، لَا خَيْرَ لِمَنْ كَانَتْ ذُنُوبُهُ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِمِائَةٍ". ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ النَّاسَ بِوَجْهِهِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي التَّعْبِيرِ.
سیدنا زمیل جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے، آپ نے اس وقت اپنی ٹانگ موڑی ہوئی ہوتی تھی:
«سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا»
”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات ستر مرتبہ پڑھتے تھے، پھر آپ یہ فرماتے تھے: یہ ستر کلمات 700 ہو جائیں گے اور ایسے شخص کے لئے کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے ایک دن میں گناہ 700 سے زیادہ ہوں، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف رخ کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے تعبیر سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16961]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16961 in Urdu