🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16979
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ قَبِيصَةُ بْنُ الْمُخَارِقِ الْهِلَالِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، فَرَدَّ - عَلَيْهِ السَّلَامَ - وَرَحَّبَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ يَا قَبِيصَةُ؟". قَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَرَقَّ جِلْدِي، وَضَعُفَتْ قُوَّتِي، وَهُنْتُ عَلَى أَهْلِي، وَعَجَزْتُ عَنْ أَشْيَاءَ كُنْتُ أَعْمَلُهَا، فَعَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ وَأَوْجِزْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا قَبِيصَةُ، قُلْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا صَلَّيْتَ الْغَدَاةَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ أَمِنْتَ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ الْعَمَى، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ. وَقُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ". فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُنَّ وَقَبِيصَةُ يَعْقِدُ عَلَيْهِنَّ بِأَصَابِعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَافِعٌ: أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب دیا اور انہیں خوش آمدید کہا:، پھر آپ نے ان سے دریافت کیا: اے قبیصہ! تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، جلد کمزور ہو گئی ہے، قوت کم ہو گئی ہے، اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے کمزور ہو گیا ہوں، اور اب میں بہت سے ایسے کام نہیں کر پاتا جو پہلے کر لیتا تھا، تو آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے اور وہ مختصر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قبیصہ! جب تم صبح کی نماز ادا کر لو تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھو: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو عظمت والا ہے، اور حمد اسی کے ساتھ مخصوص ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے، تو تم اللہ کے حکم کے تحت اندھے پن، جذام اور برص سے محفوظ رہو گے، اور تم یہ بھی پڑھنا: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ» ”اے اللہ! تو اپنی طرف سے مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ، اور اپنا فضل مجھ پر بہا دے اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے، اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل کر دے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو پڑھ رہے تھے اور سیدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ اپنی انگلیوں پر انہیں شمار کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (368/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16979 in Urdu