الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 17014
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ذَاتَ يَوْمٍ بَعْدَ مَا انْصَرَفْنَا مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَاسْتَأْذَنَّا عَلَيْهِ، قَالَ: ادْخُلُوا، قُلْنَا: نَنْتَظِرُ هُنَيْهَةً لَعَلَّ بَعْضَ أَهْلِ الدَّارِ لَهُ حَاجَةٌ، فَأَقْبَلَ يُسَبِّحُ، وَقَالَ: لَقَدْ ظَنَنْتُمْ يَا آلَ عَبْدِ اللَّهِ، غَفْلَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا جَارِيَةُ، انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا. [ ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةُ: انْظُرِي، هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: لَا ] ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ: انْظُرِي هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لَنَا هَذَا الْيَوْمَ، وَأَقَالَنَا فِيهِ عَثَرَاتِنَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَلَمْ يُعَذِّبْنَا بِالنَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: میں نے ایک دن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، یہ فجر کی نماز سے واپس آنے کے بعد کی بات ہے، ہم نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی انہوں نے فرمایا: تم لوگ اندر آ جاؤ! ہم نے سوچا ہمیں کچھ دیر انتظار کر لینا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے، گھر والوں کو ان سے کوئی کام ہو، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ تسبیح پڑھتے ہوئے تشریف لائے، انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ گمان کرتے ہو کہ عبداللہ کے گھر والے غفلت کا شکار ہوں گے؟ پھر انہوں نے فرمایا ہے: اے لڑکی! تم دیکھو کیا سورج نکل آیا ہے؟ اس نے بتایا: جی نہیں! پھر انہوں نے دوسری مرتبہ اس سے کہا: تم دیکھو کہ سورج نکل آیا ہے؟ اس نے بتایا: جی نہیں! پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اس سے کہا: تم دیکھو! کیا سورج نکل آیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے، جس نے ہمیں یہ دن عطا کیا ہے، اور اس دن میں ہماری کوتاہیوں سے درگزر کیا ہے۔“
راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس نے ہمیں آگ کے ذریعے عذاب نہیں دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17014]
راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس نے ہمیں آگ کے ذریعے عذاب نہیں دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8901)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17014 in Urdu