🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17015
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي. لَمْ يَسَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ".
قَالَ: فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقُلْتُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قَالَ: بَلَى. فَحَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَعْطَاهُنَّ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَكَانَ يَدْعُو بِهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَا يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے؟ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبانی کئی مرتبہ سنی ہے، میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے:
«اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي»
”اے اللہ! تو نے مجھے پیدا کیا ہے، تو نے مجھے ہدایت دی ہے، تو نے مجھے کھلایا ہے، تو نے مجھے پلایا ہے، تو مجھے موت دے گا، تو مجھے دوبارہ زندہ کرے گا۔“
تو وہ شخص اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگے گا، اللہ تعالیٰ وہ چیز عطا کر دے گا۔
راوی بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے کہا: کیا میں آپ کو ایک حدیث بیان نہ کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی مرتبہ سنی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کئی مرتبہ سنی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: میرے ماں باپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہو جائیں، یہ وہ کلمات ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیے تھے اور وہ روزانہ سات مرتبہ ان کے ذریعے دعا کرتے تھے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتے تھے، اللہ تعالیٰ وہ انہیں عطا کر دیتا تھا۔ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1032)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1032»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 17015 in Urdu