الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّتُهُ ، أَوْ أَرَادَ غَوْثًا ، أَوْ أَضَلَّ شَيْئًا .
جب کسی شخص کی سواری چلی جائے، یا وہ کسی سے مدد حاصل کرنا چاہتا ہو یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 17105
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّةُ أَحَدِكُمْ بِأَرْضِ فَلَاةٍ فَلْيُنَادِ: يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا، يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا ; فَإِنَّ لِلَّهِ حَاضِرًا فِي الْأَرْضِ سَيَحْبِسُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ:" سَيَحْبِسُهُ عَلَيْكُمْ". وَفِيهِ مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ:" سَيَحْبِسُهُ عَلَيْكُمْ". وَفِيهِ مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی بے آب و گیاہ جگہ پر، تم میں سے کسی ایک کا جانور چھوڑ کر چلا جائے، تو اس شخص کو بلند آواز میں پکارنا چاہیے: اے اللہ کے بندو! روک لو! اے اللہ کے بندو! روک لو! کیونکہ زمین میں اللہ کی ایسی مخلوق موجود ہوتی ہے، جو اس کو روک سکتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو عنقریب وہ اس کو تمہارے لئے روک لے گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی معروف بن حسان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17105]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5269) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10518)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261، 3382، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237، 5470، 6157، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 615، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10518»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17105 in Urdu