🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّتُهُ ، أَوْ أَرَادَ غَوْثًا ، أَوْ أَضَلَّ شَيْئًا .
جب کسی شخص کی سواری چلی جائے، یا وہ کسی سے مدد حاصل کرنا چاہتا ہو یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17106
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الضَّالَّةِ أَنَّهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ ; فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے گمشدہ چیز کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آدمی کو یہ کہنا چاہیے (یا شاید یہ مراد ہو گا کہ گمشدہ چیز کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:)
«اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ ; فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ» ”اے اللہ! اے گم شدہ چیز کو واپس کرنے والے! بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانے والے! گمراہی کے مقابلے میں تو ہدایت دیتا ہے، تو اپنی قدرت اور اپنے غلبے کے ذریعے میری گمشدہ چیز واپس کر دے، کیونکہ وہ تیری عطا اور تیرے فضل کا حصہ ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یعقوب بن ابوعباد مکی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (660) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13289)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17106 in Urdu