🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17247
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قُلْتُ: وَمَتْنُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَلَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ هَبَطَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَلَمْ يَزَلْ هُنَاكَ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَيَقُولُ قَائِلٌ: أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟ أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟ أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟ أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:"أَلَا تَائِبٌ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا متن یہ ہے: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور میں عشاء کی نماز رات کے پہلے ایک تہائی حصے کے رخصت ہونے تک مؤخر کرتا، جب رات کا پہلا ایک تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور صبح صادق ہونے تک مسلسل وہاں رہتا ہے، اس دوران ایک کہنے والا یہ کہتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ وہ مستجاب ہو؟ کیا کوئی بیمار ہے جو شفاء کا طلبگار ہو، تو اسے شفاء نصیب ہو، کیا کوئی گناہ گار ہے جو مغفرت طلب کرے اور اس کی مغفرت ہو جائے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17247]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6576) اخرجه احمد فى المسند (120/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17247 in Urdu